ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ یا ای ادائیگی کے ذریعے پٹرول، ڈیزل خریدنے پر حکومت کی
طرف سے اعلان کی گئی 0.75 فیصد کی چھوٹ آج نصف شب سے ملنے لگے گی۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے آج بتایا کہ
ڈیجیٹل ادائیگی کے وسیلوں کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں کے پیش نظر
تمام
پٹرل پمپ پر ڈیبٹ /کریڈٹ کارڈ، موبائل والیٹ اور پری پیڈ لائلٹی کارڈوں کے
ذریعے ادائیگی کرنے پر گاہک کو 0.75 فیصد کی رعایت ملے گی۔اس نے بتایا کہ خریداری کے وقت گاہکوں کو پوری رقم ادا کرنی ہوگی اور چھوٹ
کی رقم کیش بیک کے طور پر اسی اکاؤنٹ میں واپس آ جائے گی جس سے ادائیگی
ہوئی ہے ۔